Islamic Widget

Please

Assalam Walikum ...!



If anyone Found any mistake on any

" Quranic Ayaat" or " Any " Hadees"

on posted this blog

or any other mistake found here please inform me....!





Allah paak will give yoou Jaza e khair...





Friday, July 16, 2010

Sure Ikhlaas Aur Uski Tafseer

تفسیر سورۃ الاخلاص
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَد
(اے نبی!) آپ کہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے (1)

اللَّهُ الصَّمَد
اللہ بے نیاز ہے (2

لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَد
اس نے (کسی کو) نہیں جنا اور نہ وہ (خود) جنا گیا (3

وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَد
اور کوئی اس کا ہمسر نہیں (4
--------------------------------------------------------------------
1٭ صحیح البخاری، فضائل القرآن، باب فضل { قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَد }، حدیث: 5013-5015 و التوحید، باب ماجاء فی دعا النبی صلی اللہ علیہ وسلم امۃ۔۔۔۔۔۔۔۔، حدیث:7374
2٭ صحیح البخاری، الاذان، باب الجمع بین السورتین فی رکعت۔۔۔۔۔۔، حدیث 774 والتوحید، باب ماجاء فی الدعاءالنبی صلی اللہ علیہ وسلم امۃ۔۔۔۔۔۔، حدیث:7375، صحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب فضل قراءۃ قل ھواللہ احد، حدیث:813
3٭ جامع الترمذ؛، تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ الاخلاص، حدیث 3364 و مسند احمد: 5/134

سورۃ الاخلاص کی فضیلت:
یہ مختصر سی سورت بڑی فضلیت کی حامل ہے، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے "ثلث القرآن" ایک تہائی (3/1) قرآن قرار دیا ہے اور اسے رات کو پڑھنے کی ترغیب دی ہے- بغض صحابہ ہر رکعت میں دیگر سورتوں کے ساتھ اسے بھی ضرور پڑھتے تھے جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ تمہاری اس کے ساتھ محبت تمہیں جنت میں داخل کرے گی۔ اس کا سبب نزول یہ بیان کیا گیا ہے کہ مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:

" انسب لنا ربک"
(ہمارے لیے اپنے رب کا نسب بیان کرو-"

٭2- سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں-
٭3- نہ اس سے کوئی چيز نکلی ہے نہ وہ کسی چيز سے نکلا ہے-
٭4- اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں-

{لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ}

"اس جیسی کوئی چيز نہیں"-



حدیث قدسی میں ہے کہ، اللہ تعالی فرماتا ہے کہ انسان مجھے گالی دیتا ہے، یعنی میرے لیے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ:
" انا الا الاحد الصمد لم الد ولم اولد ولم یکن لّی کفو احد"
(میں ایک ہوں، بے نیاز ہوں، میں نے کسی کو جنا ہے، نہ میں کسے سی پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے)

 
اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد معبودں کے قائل ہیں اور ان کا بھی جو اللہ تعالی کے لیے اولاد ثابت کرتے ہیں-
ان کا بھی جو اس کا دوسروں کو شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالی ہی کے قائل نہیں۔

واللہ اعلم


اقتباس: ترجمہ و تفسیر تیسواں پارہ

از: حافظ صلاح الدین یوسف حفظ اللہ

Qayamat K Roz Mushrik Shirk Se inkaar Aur Touheed Ka Iqraar Karega

بسم اللہ الرحمن الرحیم





قیامت کے دن عذاب کو دیکھ کر مشرک کا شرک سے انکار اور توحید کا اقرار



"جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو کہیں گے ہم نے مان لیا اللہ وحدہ لا شریک الہ کو اور ہم انکار کرتے ہیں ان سب معبودوں کا جنہیں ہم اس کا شریک ٹھراتے تھے ،مگر ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد ان کے ایمان نے انہیں نفع نہ دیا کیوں کہ یہی اللہ تعالیٰ کا قانون ہے جو ہمیشہ سے اس کے بندوں میں چلا آرہا ہے ،چنانچہ اس وقت کافر لوگ خسارے میں پڑ جائیں گے



سورہ مومن ،آیت 84۔85

Sirf Allah Paak Se Hi Mangoo!

Aqidaye Touheed Ke Liye Quraan Ki Dawat

بسم اللہ الرحمن الرحیم



عقیدہ توحید کے لئے ساری دنیا کے انسانوں کو قرآن مجید کی دعوت فکر



"(اے نبی)!ان سے کہو کبھی تم نے یہ سوچا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہاری بینائی اور تمہاری سماعت تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تو اللہ تعالیٰ کے سوا اور کون سا الہ ہے جو یہ قوتیں تمہیں واپس دلا سکتا ہو؟دیکھو کس طرح بار بار ہم اپنے دلائل ان کے سامنے پیش کرتے ہیں پھر بھی یہ منہ موڑ لیتے ہیں۔ سورہ انعام،آیت 46







"اے نبی!ان سے کہو کبھی تم لوگو ں نے غور کیا کہ اگر اللہ تعالیٰ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لئے رات طاری کر دے تو اللہ تعالیٰ کے سوا کون سا الہ ہے جو تمہیں روشنی دلا دے کیا تم سنتے نہیں ہو؟ان سے پوچھو،کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ تعالیٰ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لئے دن طاری کر دے تو اللہ تعالیٰ کے سوا وہ کون سا الہ ہے جو تمہیں رات دلا دے تاکہ تم اس میں سکون حاصل کر سکو،کیا تم دیکھتے نہیں ہو؟
سورہ قصص،آیت 71۔72







"کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا ،یہ پانی جو تم پیتے ہو اسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اس کے برسانے والے ہم ہیں؟ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں پھر تم شکر گزار کیوں نہیں بنتے؟ سورہ واقعہ،آیت68۔70







"کبھی تم نے غور کیا ،یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو اسے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں ؟ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے ،اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو ،پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟ سورہ واقعہ،آیت58۔62







کبھی تم نے سوچا ،یہ بیج جو تم بوتے ہو ، ان سے کھیتیاں تم اُگاتے ہو یا ان کے اُگانے والے ہم ہیں؟ہم چاہیں تو ان کھیتوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاو گے کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی ، بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں۔ سورہ واقعہ،آیت63۔67







"اور تمہارے لئے مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے ان کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان سے ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں یعنی کہ خالص دودھ جو پینے والوں کے لئے نہایت خوشگوار ہے" سورہ نحل،آیت66







"جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے ،ہم اس وقت اس کے بہت قریب ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں پاتے اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے خیال میں سچے ہو تو اس وقت اس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟
سورہ واقعہ،آیت83۔87




اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کی اس دعوت پر غوروفکر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین ثمہ آمین