Islamic Widget

Please

Assalam Walikum ...!



If anyone Found any mistake on any

" Quranic Ayaat" or " Any " Hadees"

on posted this blog

or any other mistake found here please inform me....!





Allah paak will give yoou Jaza e khair...





Friday, September 3, 2010

DUA - دعا

غم دور کرنے کی دعا

رسولِ کریمصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا 





اللَّهُمَّ اِنِّي عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَابْنُ اَمَتِكَ نَاصِيَتِي بِيَدِكَ مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ اَسْاَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ اَوْ عَلَّمْتَهُ اَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ اَوْ اَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ اَوْ اسْتَاْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ اَنْ تَجْعَلَ الْقُرْانَ رَبِيعَ قَلْبِي وَنُورَ صَدْرِي وَجِلَاءَ حُزْنِي وَذَهَابَ هَمِّي



مسند احمد

ترجمہ

اے میرے اللہ ! میں تیرا بندہ ، تیرے بندے کا بیٹا ، تیری بندی کا بیٹا ، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے ،تیرا حکم مجھ پر جاری و ساری ہے ، میرے متعلق تیرا فیصلہ عدل و انصاف پر مبنی ہے۔ میں تجھ سے تیرے سب اسماءِ حسنیٰ (کے وسیلے) سے سوال کرتا ہوں جو تو نے اپنی ذات کے لئے رکھے ، یا کسی کتاب میں نازل کئے ، یا کسی مخلوق کو سکھائے یا اپنے پاس ہی رکھنے پسند کئے ، تو قرآن کو میرے دل کی بہار اور سینے کا نور بنا دے اور اسے میرے غم و اندوہ کا مداوا بنا دے۔۔
تو اللہ اس آدمی کے غم و اندوہ دور کر کے خوشی و فرحت اور سرور نصیب کرے گا  
(مسند احمد،ابن حبان بسند صحیح)

یقینی شفا کی دعا

رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا 
اگر کوئی مسلمان کسی ایسے مریض کی عیادت کرے جس کی موت کا وقت نہ آن پہنچا ہو ،
اور یہ دعا سات (7) مرتبہ پڑھے تو اسے ضرور شفا ہو جاتی ہے ۔
 وہ دعا یہ ہے :

أَسأَلُ اللہَ العَظِيمِ رَبَّ العَرشِ العَظِيمِ أَن يَشفِيَكَ
  ترجمہ : میں عرش عظیم کےمالک سے تمہارے لیے شفا مانگتا ہوں ۔
(صحیح الترمذی: 2/120)

اللہ تعالى كے غضب سے پناہ مانگنے كى دعا 

اللہ كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم وتر ميں يہ دعا كيا كرتے
اللَّهُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لاَ أُحْصِى ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ 

ترجمہ: اے اللہ، ميں تيرى خوشنودى كے ذريعے تيرے غضب سے پناہ مانگتا ہوں، اور تيرى معافى كے ذريعے تيرے عذاب سے، اور تجھ سے تيرى پناہ مانگتا ہوں، ميں تيرى خوبياں شمار نہیں كر سكتا، تو ويسا ہی ہے جيسى تو نے اپنی تعريف كى۔
(جامع ترمذي،سنن ابي داود، سنن ابن ماجه: حكم الشيخ الالباني:صحيح) 


سیدالاستغفار

اَللَّهمَّ اَنْتَ رَبِّی لاَ اِله اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِی وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلَی عَهدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْءُ بِذَنْبِی فَاغْفِرْلِی فَاِنَّه لاَ يغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ ۔





ترجمہ: اے اللہ تو میرا رب ہےـ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد و وعدے پر کاربند ہوں اور جو کچھ میں نے کیا اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں مجھے اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار ہے اور مجھے اپنے گناہ کا اقرار ہے تو مجھے معاف کر دے یقینا تیرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا کوئی نہیںـ 
بخاری (6306) نسائی (5537)
ان الفاظ کو پڑھنے كى فضيلت: 
نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: يہ الفاظ (اوپر ذكر كردہ دعا) استغفار كے تمام الفاظ كے سردار ہیں۔جس شخص نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے، دن ميں، دل سے ان کو کہہ لیا اور اسی دن شام ہونے سے پہلےاس کا انتقال ہو گیا تو وہ جنتی ہے! اور جس نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے رات میں ان کو کہا اور پھر اس کا صبح ہونے سے پہلے انتقال ہو گیا تو وہ جنتی ہے !
(صحيح البخاري،كتاب الدعوات،باب:افضل الاستغفار)

مخصوص اموات سے پناہ طلب كرنے كى دعا 

اللَّهُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَدْمِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ التَّرَدِّى وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْهَرَمِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِى الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ فِى سَبِيلِكَ مُدْبِرًا وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا
ترجمہ: الہی ميں دب كر مرنے، گر كر مرنے، جل كر مرنے اور انتہائی بڑھاپے ( كى رذيل عمر ) سے تيرى پناہ چاہتا ہوں ۔ اور پناہ مانگتا ہوں اس بات سے كہ شيطان موت كے وقت مجھ كو بد حواس کر دے ۔ اور تيرى پناہ چاہتا ہوں اس بات  سے كہ تيرے راستے ميں ميدان جہاد سے پیٹھ پھیر كر موت پاؤں اور پناہ چاہتا ہوں کہ ميں موذى جانوروں کے ڈسنے سے مروں ۔


(سنن أبي داود، كتاب الوتر، باب في الاستعاذة،حديث 1554، حكم الشيخ الألباني: صحيح، اردو ترجمہ : مولانا محمد داؤد راز دہلوى رحمہ اللہ )










نبی كريم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا

دَعْوَةُ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ لأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ مُسْتَجَابَةٌ عِنْدَ رَأْسِهِ مَلَكٌ مُوَكَّلٌ كُلَّمَا دَعَا لأَخِيهِ بِخَيْرٍ قَالَ الْمَلَكُ الْمُوَكَّلُ بِهِ آمِينَ وَلَكَ بِمِثْلٍ

"کسى مسلمان كى اپنے مسلمان بھائی كى غير موجودگی ميں كى گئی دعا يقينا قبول ہوتی ہے، اس(دعا كرنے والے مسلمان) كے سر پر ايك فرشتہ مقرر ہوتا ہے اور جب بھی وہ مسلمان اپنے مسلمان بھائی كے ليے نیک دعا كرتا ہے تو فرشتہ آمين كہتا ہے اور ساتھ ہی کہتا ہے كہ اللہ تعالى تمہیں بھی وہ بھلائى عطا كرے جو تم اس کے ليے مانگ رہے ہو ۔"

( صحيح مسلم: ابواب الذكر والدعاء والتوبة، باب : فضل الدعاء للمسلمين بظهر الغيب، حديث نمبر 7105)















دعائے نور 

نبي رحمت حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم سے اس پيارى دعا كا پڑھنا ان مواقع پر ثابت ہے
1. رات كو نيند سے جاگنے پر، 2. وتر كے سجدوں ميں،3. قيام الليل (تہجد) ميں
،

اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِى قَلْبِى نُورًا وَفِى سَمْعِى نُورًا وَفِى بَصَرِى نُورًا وَعَنْ يَمِينِى نُورًا وَعَنْ شِمَالِى نُورًا وَأَمَامِى نُورًا وَخَلْفِى نُورًا وَفَوْقِى نُورًا وَتَحْتِى نُورًا وَاجْعَلْ لِى نُورًا وَعظِّمْ لِى نُورًا 
ترجمہ: اے اللہ پیدا كر دے ميرے دل ميں نور، اور ميرے كان ميں نور اور ميرى آنکھ ميں نور اور ميرے داہنے نور، اور ميرے بائيں نور، اور ميرے آگے نور اور ميرے پیچھے نور، اور ميرے اوپر نور اور ميرے نيچے نور، اور ميرے  واسطے پیدا كردے نور اور بڑا كر دے ميرے واسطے نور ۔























(صحيح البخارى، كتاب الدعوات،باب الدعاء اذا انتبه، صحيح مسلم : كتاب الصلاة، باب: الدعاء في صلاة الليل وقيامه ، ترجمہ: مولانا داؤدراز دہلوي رحمہ اللہ)
=========================
شب قدر کی دعا




















































No comments:

Post a Comment